پاکستان
13 ستمبر ، 2016

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باجوڑ ایجنسی کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باجوڑ ایجنسی کا دورہ

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عید الاضحیٰ کے دن باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا، انہوں نے فوج اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ نماز عید بھی ادا کی، اور باجوڑ میں جاری آپریشن ،بارڈر مینجمنٹ اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر اگلے مورچوں پر موجود فوجی جوانوں کی بے پناہ قربانیوں اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے عید جیسے موقع پر اپنے گھر والوں سے دور رہنے والے جوانوں کی تعریف بھی کی۔

آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کے ساتھ بھی وقت گزارااور دہشت گردوں کے خاتمے اور علاقے میں امن کی بحالی پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سرکار کی رٹ برقرار رکھنے کے لیے حمایت کے جاری رکھنے پر زور دیا اور بتایا کہ حکومت اب ایجنسی میں ترقی اور خوش حالی کے لیے کوشاں ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ان علاقوں میں امن کی مکمل بحالی اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی تک فوجی ان علاقوں میں رہے گی، بعد میں قبائلی عمائدین نے اپنے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا، عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو آنے نہیں دیں گے ۔

مزید خبریں :