پاکستان
13 ستمبر ، 2016

کراچی : آلائشوں کو ٹھکانےلگانے کےلیےانتظامیہ متحرک

کراچی : آلائشوں کو ٹھکانےلگانے کےلیےانتظامیہ متحرک

 

سلیمان سعادت خان...عید قرباں کے پہلے دن الائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے، اس سال عید پر شہر بھر میں 15 مقامات پر خندقیں کھودی گئی ہیں، جس میں تقریبا 20 لاکھ آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔

2 کروڑ سے زائد کی آبادی، 6 ضلعی انتظامیہ ایک ضلع کاونسل اور ایک محکمہ کے ایم سی اور عملے کی تعداد 6500 اور آلائشوں کی تعداد تقریبا 20 لاکھ جنہیں ٹھکانے لگایا جانا ہے۔

عید کے پہلے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد کراچی میں بے شمار مسائل جنم لیتے ہیں، جن میں سب سے بڑا مسئلہ صفائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کا ہے ۔

شہری انتظامیہ نے تمام اضلاع میں الائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے 15 مقامات مختص کئے ہیں، ڈی ایم سی اور کے ایم سی کا عملہ مل کر یہ کام سر انجام دے گا۔

انتظامیہ نے عوام کی شکایتوں کے آزالے کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1339 مقرر کیا ہے جبکہ عید کے بعد عوام اسی نمبر پر فون کرکے جراثیم کش ادوایات کا اسپرے اور اپنا علاقہ صاف بھی کروا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :