13 ستمبر ، 2016
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےکہا ہے کہ شکار پور میںپکڑا گیا خود کش بمبار غیر مقامی ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
آئی جی سندھ نے بھی آج شکارپور میں خودکش حملےکی جگہ کا دورہ کیا، میڈیاسے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس کےجوانوں نے ہمت دکھائی اور بڑا نقصان نہيں ہوا ، انہوں نے کہاکہ حملے کی کوشش میں مارا گيا دہشت گرد، پکڑا گیا دہشت گرد اور ان کا سہولت کار تینوں غیر مقامی تھے ۔
واضح رہے کہ خان پور کے امام بارگاہ میں عید کی نماز کے دوران دو خودکش حملہ آوروں نے عید گاہ میں گھسنے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آوروں کو ہدف تک پہنچنے سے روک لیاتھا جبکہ ان میں سے ایکدہشت گرد خود کش بمبار کوپکڑ بھی لیا تھا۔