13 ستمبر ، 2016
پشاور میں تیز آندھی کے بعد بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
پشاور میں سہ پہر کے بعد موسم یکسر تبدیل ہوگیا، آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور تیز آندھی چلی جس کے بعد ہلکی بارش برسی، بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چلنے والی تیز آندھی کی رفتار 48 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے،جب کہ پشاور، چارسدہ ،نوشہرہ ،مردان، کوہاٹ اور قبائلی علاقہ جات میں کہیں پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔