13 ستمبر ، 2016
کراچی واٹربورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جانوروں کی آلائشیں گٹر لائنوں میں نہ ڈالی جائیں۔
مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ جانوروں کی ہڈیاں اورخون سیوریج لائنیں بند کردیتا ہے،پانی اور سیوریج کی شکایات واٹربورڈ کمپلینٹ سینٹر میں درج کرائی جا سکتی ہیں۔