17 جون ، 2012
نیویارک …امریکی ریاست نیویارک کی آرٹ گیلری میں مشہورِ زمانہ راک بینڈ بیٹلز کے پہلے دو امریکی دوروں کی نایاب تصاویر نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔ بیٹلزبینڈ کے ابتدائی دور کی عکاسی کرتی یہ تصاویر60کی دہائی کی ہیں جب اس بینڈ کے چاروں کم عمر آرٹسٹ پہلی بار امریکی دوروں پر گئے تھے اور انہیں زیادہ شہرت بھی حاصل نہیں ہوئی تھی۔گذشتہ روز سے عام عوام کے لیے کھلنے والیUnseen Beatlesنامی اس نمائش میں اس بینڈ کی نایاب اور اب تک منظرِ عام پر نہ آنے والی تقریباً30 تصاویر موجود ہیں جنہیں معروف فوٹوگرافرCurt Guntherنے آن اور آف اسٹیج جاکر کھینچا تھا۔