پاکستان
18 ستمبر ، 2016

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ

 

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے، کے ایم سی کے پاس وسائل کم ہیں مگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جگہ جگہ کچرا کنڈی نہ بنائیں۔

ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ضلع میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کا کام مستقل طور پر جاری رہنا چاہیے، ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت تمام ضلعوں نے عید کے بعد سے صفائی کا آغاز کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل صفائی کے لیے کم ہیں، حکومت فوری طور پر مشینری فراہم کرے، وسائل کی کمی ہے لیکن مسائل کو ختم کرنا ہے۔

مزید خبریں :