پاکستان
18 ستمبر ، 2016

این اے 162 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

این اے 162 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

 

چیچہ وطنی کے حلقہ این اے162 میں کل ضمنی انتخاب ہوگا، انتخابی عمل کے لیے سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں کیا گیا، یہ نشست پی ٹی آئی ایم این اے رائے حسن نواز خان کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

ن لیگ کے محمد طفیل جٹ، پیپلز پارٹی کےشہزاد سعید چیمہ اور پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ حلقےمیں دو سو ترانوے پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں بائیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :