18 جون ، 2012
وانا… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کرکے وہاں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جبکہ قبائلی عمائدین کو پاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف آج جنوبی وزیرستان کے دورے پر پہنچے تو انہوں نے اسپنکئی رغزئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا،اس کے بعد انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف نے انہیں فوج کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، جنرل اشفاق کیانی نے اس دورے میں ، جنوبی وزیرستان میں عوام ترقی و خوشحالی کے دیگر منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ بھی لیا۔