19 ستمبر ، 2016
کراچی سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں آج صبح نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق حب سٹی تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کے قریب گھر سے میاں بیوی اور ان کے ایک سالہ بچے کی لاشیں ملیں، جنہیں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔
پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس تہرے قتل کی اس واردات کی وجوہات جاننے کیلئے چھان بین کر رہی ہے۔