پاکستان
18 جون ، 2012

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، بعض شہروں میں موسم ابرآلود

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، بعض شہروں میں موسم ابرآلود

کراچی… ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، بعض شہروں میں موسم ابر آلود ہے جبکہ سندھ کے متعدد شہروں میں گردآلود ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ ملک کے بعض شہروں میں موسم گرم جبکہ بعض علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہوئی ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، سڑکوں پر سناٹا ہے جبکہ کارباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں ، ضلع بدین کے تمام دیہی ،ساحلی اور شہری علاقوں میں تیز طوفانی گردآلود ہواوٴں کا سلسلہ جاری ہے ، لاڑکانہ میں شدید گرمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں ،سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے، ضلع دادو میں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے اور ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ پنجاب کے علاقوں فیصل آباد اور ملتان میں گرمی کی شدت برقرار ہے ،تیزدھوپ نکلی ہوئی ہے اور لو بھی چل رہی ہے، جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان ،تونسہ شریف ،راجن پوراور مظفرگڑھ میں گرم ہواوٴں کا سلسلہ جاری ہے ، مری میں موسم ابر الود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔ گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ جھنگ اور گردونواح میں کئی روز کی شدید گرمی کے بعد آج موسم ابرآلود ہے اور گرمی کی شدت میں بھی کمی آئی ہے ، چارسدہ اورمردان میں موسم خوشگوار ہے ،بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھندی ہوائیں چل رہی ہیں ۔

مزید خبریں :