19 ستمبر ، 2016
ڈیرہ اسماعیل خان میں پک اپ کھائی میں جاگری،حادثے میں 7 افراد جاں بحق،4 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ درہ زندہ روڈ پر حسن خیل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ی کے باعث پک اپ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد شامل ہیں ،زخمیوں کو مقامی اسپتال اور ایک شدید زخمی کو ڈی ایچ کیو ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا ۔
حادثہ کا شکار ہونے والی پک اپ حسن خیل سے درابن آرہی تھی ۔