پاکستان
19 ستمبر ، 2016

دھرنے والے سنبھلتی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،شہبازشریف

دھرنے والے سنبھلتی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،شہبازشریف

 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناہے کہ دھرنےاورانتشار کی سیاست کرنے والوں نے2014 ءمیں ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ، ایک بار پھر یہی عناصر سنبھلتی ہوئی قومی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے مخالفین نے دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔

ان عناصر کو جان لینا چاہیے کہ سیاست میں کامیابی احتجاج یا افراتفری سے نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت سے ہی ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر فیصلوں کی خواہش رکھنے والوں کے غیر جمہوری رویے کسی طور پر مناسب نہیں۔

مزید خبریں :