18 جون ، 2012
اسلام آباد… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ بحران کا نوٹس لیتے ہوئے منگل کو اسلام آباد میں توانائی کانفرنس طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جو سعودی شہزادہ نائف بن عبد العزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں،انہوں نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے بحران اور پر تشدد مظاہروں کا نوٹس لے لیاہے۔وزیر اعظم نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے وفاقی وزارت پانی و بجلی اور پٹرولیم کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔وزیر اعظم آج شام کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں اور منگل کو توانائی کانفرنس کی صدارت کریں غے جس میں ملک میں لوڈ شیڈنگ کے بدترین بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔