18 جون ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کی فراہمی اور طلب میں شارٹ فال ساڑھے سات ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی طلب 18 ہزار 446 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ فراہمی 10 ہزار 53 میگاواٹ ہے، اس طرح شارٹ فال 7 ہزار 653 میگاواٹ ہوگیا ہے، یہ شارٹ فال گزشتہ روز 7 ہزار 333 ،میگاواٹ تھا۔ ہائیڈل سے 4ہزار 229 ، سرکاری تھرمل سے 1364 اور آئی پی پیز سے 4ہزار 460 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔