پاکستان
18 جون ، 2012

فوزیہ وہاب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

فوزیہ وہاب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی… پیپلز پارٹی کی رہ نما فوزیہ وہاب کی نماز جنازہ کراچی ڈیفنس کی سلطان مسجدمیں ادا کردی گئی ۔ فوزیہ وہاب تین ہفتے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئیں تھی۔ فوزیہ وہاب کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید خبریں :