21 ستمبر ، 2016
ام فروا...کرکٹر محمد عامر اپنے ولیمے کی تقریب میں تیار ہو کر پہنچ گئے، کرکٹ کے ستاروں سے سجی تقریب ڈیفنس لاہور میں جاری ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلرمحمد عامربھی شادی شدہ کرکٹرزکلب کے ممبربن گئے، عامربرطانوی نژاد پاکستانی دلہنیا بیاہ کر لائے تو انتہائی خوش دکھائی دیئے۔
آج محمد عامر کے ولیمے کی تقریب ہے، جس میں عزیزو اقارب،دوست،احباب اور ساتھی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، جبکہ محمد عامر تیار ہو کر تقریب میں مہمانوں کا استقبال کرنے پہنچ گئے ہیں۔
بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچا کران کی اننگز کا خاتمہ کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی نئی زندگی کی اننگز کاآغاز ہوگیا ہے،شادی کا لڈو کھانے پر دلہا محمد عامر اور دلہن نرجس انتہائی خوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج زیب تن کیے جانے والے دلہا اور دلہن کے ولیمے کے ڈریسز بھی اسی ڈریس ڈیزائنز نے ڈیزائن کئے ہیں، جس سے انہوں نے بارات کے ملبوسات تیار کروائے تھے، جبکہ محمد عامر کو ہیئر ڈریسر نے ولیمے کے لیے گھر پر ہی تیار کیا ہے۔
ولیمے کی تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور ساتھی کرکٹرز کےعلاوہ زندگی کےدیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مدعو ہیں۔
کرکٹرعامر ولیمہ کی تقریب کے بعدآج رات ہی ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہو جائیں گے۔