دنیا
23 ستمبر ، 2016

شام میں جنگ بندی سےمتعلق نیویارک میں اجلاس بلا نتیجہ ختم

شام میں جنگ بندی سےمتعلق نیویارک میں اجلاس بلا نتیجہ ختم

شام میں جنگ بندی سےمتعلق نیویارک میں ہونے والا انٹرنیشنل سپورٹ گروپ کااجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ روس اور امریکا شام میں جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق نہ کرسکے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کہتے ہیں کہ امن کے لیے روس اور شامی حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر روس کچھ تعمیری تجاویز کے ساتھ آیا تو امریکا انہیں سننے کو تیار ہے۔

جان کیری نے کہا کہ شام میں لوگوں کا قتل روکنے کے لیے ہر کوشش جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں :