انٹرٹینمنٹ
18 جون ، 2012

سلمان خان کی سپر ہٹ فلم باڈی گارڈ کے سیکویل کی تیاری پر کام شروع

سلمان خان کی سپر ہٹ فلم باڈی گارڈ کے سیکویل کی تیاری پر کام شروع

ممبئی … 2011ء کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم ”باڈی گارڈ“ کے سیکویل کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی سلمان خان، کرینہ کپور اسٹارر باڈی گارڈ کے سیکویل کی تیاری جاری ہے اور آجکل اس کے اسکرپٹ پر کام ہو رہا ہے جس کے بعد کاسٹنگ کا مرحلہ شروع ہو گا۔ فلم کے پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری نے بتایا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان کا رول تو ہو گا لیکن پچھلی فلم سے اور کون کون اس کا حصہ ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ باکس آفس پر 230 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی اس فلم کے ہدایتکار صدیق سیکویل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :