23 ستمبر ، 2016
بھارتی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں پر وار کردیا ہے،ہندو انتہا پسند تنظیم نے فواد خان کی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کی ریلیز روکنے اور پاکستان واپسی کا الٹی میٹم دے دیاہے۔
بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونیرمان سیناکی پاکستانی فنکار کو دھمکی دیتے ہوئے 48گھنٹے میں ملک چھوڑ کر پاکستان واپس چلے جائیں۔
مہاراشٹرنونیرمان سینا راج ٹھاکرے کی سربراہی میں کام کررہی ہے ، جس نے فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔
گزشتہ روز بھی بھارتی صحافی نے فواد خان کو پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان واپس چلے جانے کو کہا تھا ،جس پربالی ووڈ اسٹار شاہ خان فواد خان کی حمایت میں سامنے آگئے تھے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ فواد خان پر کیچڑ نہ اچھالی جائےاور نہ ہی انہیں سیاسی تنائو کا شکار بنایا جائے۔