23 ستمبر ، 2016
پاکستان کے سابق فٹبالر اللہ بخش گزشتہ کئی عرصے سے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ جیو نیوز پر ان کی زندگی کے بارے میں خبر نشر ہونے کے حکومت نے اس کا نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیر کھیل میر بخش مہر نے اللہ بخش سے ملاقات کر کے انہیں ایک لاکھ روپے چیک دیا ہے ۔
جیو نیوز پر پاکستان کے سابق کپتان فٹبالر اللہ بخش کی زندگی پر خبر نشر کی گئی کہ کس طرح یہ عظیم فٹبالر بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ماضی کا بہترین فٹبالر جس نے پاکستان کے لئے میڈلز جیتے آج دو وقت کی روٹی کی تلاش میں جدو جہد کرتا ہے ۔
جیو نیوز پر یہ خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیر کھیل میر بخش مہر نے فٹبالر اللہ بخش سے ملاقات کی اور انہیں ایک روپے کا چیک بھی دیا۔
میر بخش مہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اللہ بخش سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
صوبائی وزیر نے اللہ بخش کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دلانے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔