پاکستان
24 ستمبر ، 2016

لاہور :بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کی درخواست دائر

لاہور :بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کی درخواست دائر

مسئلہ کشمیرحل ہونے تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانےکے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزارکامؤقف ہےکہ بھارت کی قابض افواج نےمقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، بھارتی فلمیں بھی کشمیریوں کے مؤقف سے ہٹ کر بنائی جا رہی ہیں جو پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متصادم ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کےخلاف پراپیگنڈاہیں لہٰذا کشمیر کی آزادی تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

 

مزید خبریں :