25 ستمبر ، 2016
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے دہشت گرد گاڑی میں اسلحہ منتقل کررہے تھے۔ اطلاع ملنے پر چھاپا مارا گیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اسلحےمیں سات ایس ایم جی، ایک ایم پی فائیو، ایل ایم جی، رپیٹر ، 8سیون ایم ایم رائفلیں، 3سیمی آٹومیٹک رائفلیں،2رائفلیں،7میگزین اورگولیاں شامل ہیں ۔