پاکستان
01 اکتوبر ، 2016

لاہور:پی ٹی آئی کا جلسہ رات کو ختم ،اسٹیج اور کرسیاں موجود

لاہور:پی ٹی آئی کا جلسہ رات کو ختم ،اسٹیج اور کرسیاں موجود

 

لاہور میں اڈا پلاٹ پر تحریک انصاف کا جلسہ رات کو ختم ہوا لیکن اسٹیج اور کرسیاں اب تک موجود ہیں، انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

رائےونڈ روڈپر اڈا پلاٹ کے مقام پر گزشتہ رات تحریک انصاف نےاپناپاور شو کیا،جلسے کے بعدملک بھر سےآئے شرکاء توواپس ہو لئے،مگر اڈاپلاٹ اور ارد گرد گندگی کےڈھیر چھوڑ گئے،مگر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےملازمین ابھی تک گند اٹھانے میں مصروف ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے70کےقریب ملازمین رات سےہی اڈا پلاٹ کی صفائی مہم میں شریک ہیں،اسٹیج کیلئے کھڑے کئےگئے کنٹینرز بھی ہٹادیئے گئے ہیں،جس کے باعث مقامی لوگوں نےسکھ کا سانس لیاہے،ان کاکہناہےکہ 2دن تک زبردستی راستے بند کرکے ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی تھی،شکر ہےزندگی بحال ہوئی ہے۔

مزید خبریں :