پاکستان
12 جنوری ، 2012

پیرصبغت اللہ شاہ راشدی کی دستاربندی

پیرصبغت اللہ شاہ راشدی کی دستاربندی

پیر جو گوٹھ…پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی عرف راجاسائیں کو آٹھواں پیر پگارا منتخب کرلیا گیا ہے، اس موقع پرپیرآف جھنگ سراج احمد گیلانی نے ان کی دستار بندی کی۔ حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی تدفین سے پہلے حر جماعت کے خلفا کا اجلاس درگاہ روضہ دھنی میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر پیر صاحب پگارا مرحوم کے بڑے بیٹے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی عرف راجا سائیں کو آٹھواں پیر پگارا منتخب کرلیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی، صدر آصف زرداری کی جانب سے سینیٹر اسلام الدین شیخ ، وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی اور مسلم لیگ ن کے صدر سید غوث علی شاہ سمیت دیگر عمائدین نے دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی ۔ دستار بندی کے بعد جب آٹھویں پیر پگارا پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی روایتی لباس میں باہر آئے تومریدوں نے انہیں گھیر لیا اور خوشی کا اظہارکیا۔

مزید خبریں :