03 اکتوبر ، 2016
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی وجہ شہرت جہاں ایک طرف تو ان کے سپر ہٹ گانے ہیں وہیں ان کا انو کھا اسٹائل بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔حال ہی میں سوئفٹ کا نیا ہیئر اسٹائل انٹر نیٹ پر زیرِ بحث رہا اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی نئے ہیئر کٹ کوبیحد پسند کیا۔
ساتھی گلوکارہ کی برتھ ڈے پارٹی کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں سوئفٹ کا شولڈر شارٹ گولڈن بلونڈ ہیئر کٹ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔
اداکار ٹام ہیڈلسٹن سے بریک اَپ کی خبر کے بعد ٹیلر سوئفٹ کا یہ نیا بدلاؤاپنے رشتے کے اختتام پر کیا گیا یا محض اسٹائل تبدیل کرنے کیلئے اپنایا گیا تاہم مداحوں کو سوئفٹ کا یہ نیا روپ خوب بھایا ہے۔