Geo News
Geo News

خصوصی رپورٹس
03 اکتوبر ، 2016

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت

سیف الاسلام سیفی...آج خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت ہے، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہ صرف پیغمبر اسلام کے قریبی معتمد ساتھی تھے بلکہ دنیا میں طرزحکمرانی سے متعلق بہت سارے کام انہی کے دورسے شروع ہوئے۔

مسجد حرام میں مقام ابراہیم پر نماز کی ادائیگی، ازواجِ مطہرات کو پردے کا حکم اور شراب کو حرام قرار دینے کے مشورے سمیت کئی دوسرے مواقع پر ان کی جانب سے دی گئی آراء کو حق تعالیٰ نے ایسی قبولیت دی کہ قرآن کریم میں ان کی تائید میں آیات نازل کیں، یہ شان ہے خلیفہ دوم اور 22لاکھ مربع میل پراسلام کاپرچم لہرانے والے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی، ان کا لقب فاروق تھا،انہیں مرادرسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہا جاتا ہے۔

جدید دنیامیں رائج افواج وپولیس کانظم ونسق، جیل خانہ جات، نہروں، شاہراہوں، سرائے، زرعی ومالی اصلاحات اورتعلیمی نظام سمیت کئی دوسرے شعبوں کی بنیاد دورِ فاروقی میں رکھی گئی۔

ان کاعدل وانصاف اپنے وبیگانے اورشاہ وگدا ہرکسی کےلیے ایسا مساویانہ رہا کہ رہتی دنیا تک حق و باطل میں انہوں نے فرق کرنے والے کی حیثیت سے شہرت پائی۔

ایسی زندگی جینے کے بعد فاروق اعظم سجدے کی حالت میں حملے میں شدید زخمی ہوئے اوریکم محرم الحرم کواس دارفانی سے کوچ کرکے سرکار دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلومیں ابدی نیند سوگئے۔

مزید خبریں :