Geo News
Geo News

خصوصی رپورٹس
05 اکتوبر ، 2016

عزیزآباد سے برآمد اسلحے کی مالیت کروڑوں روپے

عزیزآباد سے برآمد اسلحے کی مالیت کروڑوں روپے

 

صنوویا چوہدری...عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے، ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن آٹھ لاکھ روپے کی، سب مشین گن پانچ لاکھ روپے کی، لائٹ مشین گن دو لاکھ روپے کی ہے، پانچ لاکھ سے زائد گولیوں کی قیمت بھی کروڑوں روپوں میں ہے۔

عزیزآباد کے خالی گھر سے ہلاکت خیز اسلحہ کتنی تعداد میں ملا اور ان کی مارکیٹ میں کیا قیمت ہے،کہاں سے آیا تھا یہ اسلحہ؟ کس نے چھپایا تھا یہ اسلحہ؟یہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت مختلف جرائم میں استعمال ہوا یا نہیں؟ہلاکت خیز اسلحے کا انبار لگانے اور چھپانے کی ذمے دار ایم کیو ایم لندن ہےیا ایم کیو ایم پاکستان؟ان سوالوں کا جواب تلاش کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمے داری ہے۔

پولیس نے جو اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا، اُس کی اقسام اور مالیت کا جائزہ لیں تو 11 اینٹی ائیر کرافٹ گن ملیں، ایک گن کی قیمت 8 لاکھ روپے، اس طرح 11 گنز کی مجموعی قیمت ہوئی 88 لاکھ روپے۔

12اعشاریہ 7 گن کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے، جو تینبرآمد ہوئیں، جن کی مجموعی قیمت بنی 15 لاکھ روپے۔

گرینیڈ لانچر کی قیمت 75 ہزار روپےہے،جو 17برآمد ہوئے،جن کی مجموعی قیمت بنی 12 لاکھ 75 ہزار روپے۔

لائٹ مشین گن کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے، جو 39برآمد ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت بنی 78 لاکھ روپے۔

آر پی جی کی قیمت 3 لاکھ روپے ہےجو9 برآمد ہوئیں ، جن کی کل مالیت بنی 27 لاکھ روپے۔

سب مشین گن کی قیمت دو لاکھ روپے ہے،جو 82برآمد ہوئیں ،جن کی کل مالیت بنی ایک کروڑ 64 لاکھ روپے۔

سیون ایم ایم بور گن کی قیمت 25 ہزار روپے ہے، جو 11برآمد ہوئیں ، جن کی کل مالیت بنی 2 لاکھ 75 ہزار روپے۔

چائنا رائفل کی قیمت 50 ہزار روپے ہے، جو 32 برآمد ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 16 لاکھ روپےہے۔

جی تھری رائفل کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے، جو 10 برآمد ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 15 لاکھ روپے ہے۔

اسنائپر رائفل کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے،جو 5 برآمد ہوئیں ، جن کی مجموعی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔

9 شارٹ ایس ایم جی کی کل مالیت 2 لاکھ 25 ہزار روپےہے۔

مکان سے 245 میگزین برآمد ہوئے، ایک میگزین کی قیمت 25 ہزارروپے ہے جن کی کل مالیت 6 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہے۔

7اعشاریہ 62 ایم ایم گولی کی قیمت 100 روپے ہے جو ساڑھے چار لاکھ برآمد ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

7 ایم ایم کی 50 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت لگ بھگ 25 لاکھ روپے ہے۔5اعشاریہ 56 ایم ایم کی 10 ہزار گولیاں ملیں، جن کی مالیت بنی 10 لاکھ روپے ہے۔نائن ایم ایم کی 5 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت بنی ڈھائی لاکھ روپے۔ 2ہزار رائفل گرنیڈ برآمد ہوئے جن کی قیمت بنی 2 کروڑ روپے۔

بلٹ پروف جیکٹ کی قیمت 50 ہزار روپے ہے جو 140برآمد ہوئیں ، جنی کی مجموعی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔15 ہزار مالیت کے 30 ہیلمٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت لگ بھگ ساڑھے چار لاکھ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق عزیز آباد کے مکان سے ملنے والا زیادہ تر اسلحہ غیر قانونی ہے۔

مزید خبریں :