07 اکتوبر ، 2016
دختران ملت کی سربراہ اور حریت رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ آسیہ اندرابی اور ان کے ساتھی رہنماؤں کو بارہ مولا جیل منتقل کردیا گیا۔
آسیہ اندرابی کو کچھ روز قبل سری نگر میں بھارت مخالف مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جن پر تقریروں کے ذریعے کشمیر ی نوجوانوں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
آسیہ اندرابی کشمیر کی آزادی کا مطالبہ بھی کرتی رہی ہیں، آسیہ اندرابی کئی مواقعوں پر خصوصا 14 اگست کوپاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم بھی لہرا چکی ہیں۔