دنیا
07 اکتوبر ، 2016

شام کے تنازع پر امریکا اور روس میں تعلقات مزید کشیدہ

شام کے تنازع پر امریکا اور روس میں تعلقات مزید کشیدہ

 

شام کے تنازع پر امریکا اور روس میں تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، امریکا کی شامی فوج کے خلاف کارروائی پر غور کے بعد روس نے امریکا کو دھمکی دے ڈالی، روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں حکومتی فورسز پر حملہ کرنےوا لے طیاروں کو مار گرا دیاجائے گا۔

روسی وزارت دفاع نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی اتحادی طیارے شام میں حکومتی فورسز پر فضائی حملے کرینگے تو روسی فورسز اتحادی طیارے مار گرائیں گی۔

امریکی حکام نے بشار الااسد پر مزاکرات کیلئے دباؤ بڑھانے کیلئے شامی فوج کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیاہے، جس پر روسی فوج کے سربراہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اگر شام کے حکومتی علاقوں میں فضائی حملے کئے گئے تو اسے روسی اہلکاروں کے خلاف واضح خطرہ سمجھا جائے گا۔

روس نے شام میں جدید دفاعی سسٹم نصب کررکھا ہے جو کروز میزائل کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ 17 ستمبر کو شام میں امریکی اتحادی فضائی حملے میں حکومتی فورسز کے درجنوں اہلکار مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :