کھیل
09 اکتوبر ، 2016

اندور ٹیسٹ: بھارت کے نیوزی لینڈ کیخلاف 3وکٹ پر 267 رنز

اندور ٹیسٹ: بھارت کے نیوزی لینڈ کیخلاف 3وکٹ پر 267 رنز

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ اندور میں جاری ہے ۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور اجنکیاراہانے کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا لئے ہیں۔

بھارتی کپتان کوہلی 103اور راہانے 79 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ کیوی ٹیم کی جانب سے بولٹ، پٹیل اور سینٹنر نے 1،1 وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :