09 اکتوبر ، 2016
بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس میں سنگلز کے سیمی فائنل میں مقابلوں میں برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے امریکا کی میڈیسن کیزکو 7-6، 4-6اور 6-4سے زیر کر کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
جس کے بعد کونٹا پہلی برطانوی خاتون ہیں ،جو عالمی ٹاپ ٹین رینکنگ میں32 برس بعد شامل ہوئی ہیں۔ ان سے قبل 1984 میں جو ڑیوری نامی خاتون ٹاپ رینکنگ میں آئی تھیں۔ دوسرے سنگل مقابلے میں پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-6،6-3سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
دوسری جانب لوسی سفارووا اور بیتھنی میٹک نے ڈبروسکی اور مارٹنزسانچز کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6،6-1اور 14-12سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فیصلہ کن معرکے میں سفارووا اور میٹک سینڈزکا مقابلہ کیرولین گارسیا اور ملاڈینووک سے ہو گا۔ جنہوں نے ایک اور مقابلے میںچینگ ہائو اور چینگ یونگ کو 0-6،6-1اور10-6سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔