دنیا
09 اکتوبر ، 2016

بغلان: طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

بغلان: طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

 

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام عملہ مارا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 بغلان کے علاقے پل خمری کے نزدیک مار گرایا،ہیلی کاپٹر بیس پر سامان پہنچا رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا، طالبان کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے بغلان میں ہی ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے قبضہ کرلیا ہے،حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک،2 زخمی اور 3 لاپتا ہوگئے ۔

مزید خبریں :