پاکستان
09 اکتوبر ، 2016

وزیراعلیٰ سندھ نے طالبعلم کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے طالبعلم کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کی فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی حقوق اور حرمت کا خیال کرے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اصل خرابی تھانوں میں ہے، انہوں نے آئی جی کو تھانوں کا کلچر بہتر بنانے کی ہدایت کردی جبکہ آئی جی سندھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :