پاکستان
09 اکتوبر ، 2016

خیبرپختونخوا کا خزانہ بھرا ہوا چھوڑا تھا، امیر حیدر ہوتی

خیبرپختونخوا کا خزانہ بھرا ہوا چھوڑا تھا، امیر حیدر ہوتی

 

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ انھوں نے خیبرپختونخوا کا بھرا خزانہ چھو ڑا تھا، اب صوبے کے پاس تنخواہوں اور ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈ نہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بتائے یہ رقم کہاں گئی۔

رسالپور میں میڈیا سے گفتگو میں امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مالی، انتظامی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، خزانے کی ساری رقم دھرنوں اور جلسوں میں خرچ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے، وزیر اعظم سے استعفے اوراحتساب کے لیے پیش ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف اپنی صوبائی حکومت کی ناکامیوں اور گھپلوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :