09 اکتوبر ، 2016
خیبرپختون خوا حکومت نے نو اوردس محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی سیکرٹری داخلہ سراج احمد کے مطابق موبائل فون سروس خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں بند رہے گی جن میں کوہاٹ، ہنگو، پشاور، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ہری پور، مردان ، نوشہرہ، لکی مروت ، بنوں، ٹانک اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔
سراج احمد کے مطابق موبائل سروس کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات پرکیا ہے، موبائل سروس ماتمی جلوسوں اور قریبی علاقوں میں معطل ہوگی۔