11 اکتوبر ، 2016
وسیم اکرم نے میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی ہے۔سوئنگ کے سلطان نے شاہد آفریدی سے رابطہ کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کا مشورہ دیا ۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایک میرا استاد ہے اور دوسرا میرا شاگرد ہے،چاہتا ہوں کے دونوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے ۔
وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں پاکستان کے کپتان رہے ہیں اور ایک دوسرے کیخلاف بیان دینے سے کرکٹ کا نقصان ہے۔
سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی معاملے کو مل جل کر حل کریں ۔ معاملے کو بگاڑنے سے اچھا تاثر قائم نہیں ہو رہا۔۔ اس لیے قابل احترام کرکٹرز کا ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی اور شاہد میرے لیے اور پاکستان کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں لیکن دونوں کے درمیان کو کچھ ہو رہا ہے، اس پر بہت افسوس ہے ۔ مجھے امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا ۔