11 اکتوبر ، 2016
شاہد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی کوششیں رنگ لے آئیں،جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاوید میاںداد کا کہنا تھا کہ’’ شاہد آفریدی میرےہاتھوں ہی پروان چڑھاہے،اس کے بیان نے میرادل بہت دکھایاہے،پھربھی آفریدی کومعاف کرتاہوں،بڑا ہونے کے ناطے شاہد آفریدی کو معاف کردیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان الفاظ کی جنگ کے بعد وسیم اکرم نے کہا تھاکہ دونوں پاکستان کے کپتان رہے ہیں ،ایک میرا استاد ہے اور دوسرا میرا شاگرد ،چاہتا ہوں کے دونوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہو جائے ۔