11 اکتوبر ، 2016
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید بھائی نےمجھےمعاف کردیا ہےلیکن کیا انہوں نے اپنے الفاظ بھی واپس لئے ہیں یا نہیںجاوید میاں داد نے الفاظ واپس نہیں لئے تو عدالت ضرور جائوں گا۔
آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاویدبھائی کو اپنا بڑا بھائی مانتاہوں لیکنان کےالزامات سےمجھےاورمیرے خاندان اورپرستاروں کوتکلیف پہنچی۔امیدہےجاویدمیانداداپنےالفاظ واپس لے لیں گے۔
واضح رہےکہ شاہد آفریدی جاوید میاں داد کےاس بیان پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی میرےہاتھوں ہی پروان چڑھاہے،اس کے بیان نے میرادل بہت دکھایا،پھربھی آفریدی کومعاف کرتاہوں،بڑا ہونے کے ناطے شاہد آفریدی کو معاف کرتاہوں۔