کھیل
14 اکتوبر ، 2016

آسٹریلین چیف سلیکٹر کے مستعفی ہونے کا فیصلہ

آسٹریلین چیف سلیکٹر کے مستعفی ہونے کا فیصلہ

آسٹریلیا کرکٹ کے چیئر مین سلیکٹرز راڈنی مارش نے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو سائوتھ افریقہ کے ہاتھوں پہلی بار ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد چیئرمین سلیکٹرز راڈنی مارش نے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔

آسٹریلیا کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راڈنی مارش نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

راڈنی مارش 2014 ء میں آسٹریلیا کرکٹ کے چیئرمین بنے تھے تاہم دستبردای کے فیصلے کے بعد وہ جون 2017 تک اپنے معاہدے کے مطابق مدت پوری کرینگے۔

مزید خبریں :