کھیل
14 اکتوبر ، 2016

دبئی ٹیسٹ:پاکستان نے تین وکٹوں پر 530رنز بنالیے

دبئی ٹیسٹ:پاکستان نے تین وکٹوں پر 530رنز بنالیے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے دوسرے سیشن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر 530رنز بنائے ہیں۔اس وقت اوپنر اظہر علی 272اورکپتان مصباح الحق دس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تھا ۔آج دوسرے سیشن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان ٹیم نے اب تک 55اوورز کھیلے ہیں۔پاکستان کے اب تک آئوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں سمیع اسلم 90، اسد شفیق 67اور بابر اعظم 69رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرا بشو نے دو جبکہ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ابھی دوسرے دن کے کھیل کے 35اوورز باقی ہیںجبکہ اظہر علی کی ٹرپل سنچری کا مرحلہ بھی قریب ہے، انھیں ابھی 28رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان کے بعد پاکستان کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے کلب کے رکن بن جائیں گے۔

 

مزید خبریں :