20 جون ، 2012
لاس کابوس…روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر امریکہ روس مشترکہ دفاعی نظام کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکہ کے کی طرف میزائل دفاعی نظام کی مخالفت برقرار رکھے گا۔ میکسیکو میں صنعتی ممالک کے تنظیم گروپ 20 کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ صدر اوباما کی تبدیلی سے میزائل دفاعی نظام کے خلاف روس کی مخالفت میں تبدیلی نہیں آئے گی، امریکہ روس کے ساتھ مل کر میزائل دفاعی نظام تشکیل دینے کو تیار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اورنیٹو نے جو میزائل نظام ترتیب دیا ہے وہ روس کے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کے میزائل دفاعی نظام کی تشکیل اور تنصیب منصوبے کے تحت 2020ء میں مکمل ہو جائے گی۔