دنیا
20 جون ، 2012

روس، چین شام میں خانہ جنگی کے خطرات سے باخبر ہیں،باراک اوباما

میکسیکو سٹی… امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ روس اور چین شام میں خانہ جنگی کے خطرات سے باخبر ہیں تاہم وہ صدر بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے رضا مند نہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر انہوں نے روس کے صدر ولاد میر پیوٹن اور چین کے صدر ہوجن تاؤ پر واضح کیا ہے کہ شام میں بڑے پیمانے پر شہریوں کے قتل عام کے بعد بشار الاسد کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ روسی صدر شام میں سیاسی تبدیلی کے لئے کردار ادا کررہے ہیں تاہم وہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے لئے کسی بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں روس کے صدر ولاد میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شام میں بیرونی طاقتوں کو مداخلت کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہاں کون اقتدار میں ہے انہوں نے کہا کہ شام میں اقتدار کی تبدیلی آئین کے مطابق ہونی چاہئے اور تشدد کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

مزید خبریں :