پاکستان
16 اکتوبر ، 2016

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

 

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ،پاکستانی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیاہے ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ صبحساڑھے 4 بجے شروع ہوئی۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح 7بجے تک جاری رہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا، فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید خبریں :