دلچسپ و عجیب
16 اکتوبر ، 2016

کرتب بازی، اطالوی کھلاڑی نے عالمی ریکارڈ بنالیا

کرتب بازی، اطالوی کھلاڑی نے عالمی ریکارڈ بنالیا

 

اطالوی جمناسٹ نے شاندار ایکروبیٹک مووز کا مظاہرہ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،البرٹوبسناری نے ایک منٹ میں 50تھامس فلئیرز لگائے۔

شہرت پانے کیلئے اکثر افرادایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ عالمی شہر ت حاصل کر لیتے ہیں،اٹلی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی البرٹو بسناری نے انوکھے انداز میں ایکروبیٹک مووز کا مظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ بنا ڈالا۔

البرٹو بسناری نامی جمناسٹ نے پومیل ہارس پر ایک منٹ میں 50تھامس فلئیرز کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ کےنامی جمناسٹ کے پاس تھا۔

مزید خبریں :