پاکستان
17 اکتوبر ، 2016

رحیم یار خان حادثہ،29 جاں بحق،60 سے زائد زخمی

رحیم یارخان میں 2 مسافرکوچز کے تصادم سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 29 تک جاپہنچی ہے، جن میں دونوں کوچز کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں ۔

60 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امدادی دی جارہی ہے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے ۔

رحیم یارخان کےعلاقہ خانپور روڈ پرافسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کراچی سے بہاولپورجانیوالی اور فیصل آباد سے صادق آباد آنیوالی مسافر کوچز تیزرفتاری کے باعث ڈرائیوروں سےبےقابوہوکرآپس میں ٹکراگئیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید اسپتال رحیم یارخان، ٹی ایچ کیو خان پور اور سیجہ ہیلتھ سینٹر منتقل کیاگیاہے۔ تینوں اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔

ڈاکٹروں کےمطابق زخمیوں میں15افرادکی حالت نازک بتائی ہے۔ حادثےکے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، پولیس نےابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کردی۔

مرنیوالوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں جن کا تعلق بہاول پور کے علاقہ احمد پور شرقیہ سے بتایا جاتا ہے۔ ساتوں افراد محنت مزدوری کیلئے کراچی میں مقیم تھے جو چھٹیاں لیکر گھر والوں سے ملنے اپنے گاؤں جارہے تھے ۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خانپور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے جاں بحق کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ نے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے،ا نہوں ہدایت کی ہے کہ افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج و معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 

 

مزید خبریں :