17 اکتوبر ، 2016
لاہور ہائی کورٹ نے 14 بھٹہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی غیر قانونی قید سے بازیاب کرا کے آزاد کردیا ۔
گوجرانوالہ کے غضنفر نے اپنی درخواست میں بتایا کہ بھٹہ مالک سیف نے ایک سال سے اس کے رشتہ دار بھٹہ مزدوروں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔
دن میں کام کرایا جاتا ہے جبکہ رات کو زنجیروں سے باندھ دیا جاتا ہے ، عدالت کے حکم پر بیلف نے 5 مردوں ، 5 خواتین اور 4 بچوں کو بھٹے سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا ، ہائیکورٹ نے 14 بھٹہ مزدوروں کو آزاد کردیا۔