پاکستان
17 اکتوبر ، 2016

منی لانڈرنگ، ثبوت کے باوجود چارجز کیوں نہ لگائے جا سکے، ناز شاہ

 

منی لانڈرنگ کیس میں بانی ایم کیو ایم کا نام نکالنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس کا نظام غلط سزا دینے کے خد شہ کے باعث احتیاط کو ترجیح دیتا ہے۔

پروگرام’ جیو پاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا تھا برطانوی پولیس کا نظام انصاف کی بالا دستی پر مبنی ہے ۔ شواہد میں شکوک پیدا ہو رہے ہوں تو یہاں کا قانون غلط سزا دینے کے خد شہ کے باعث احتیاط کو ترجیح دیتا ہے۔پولیس بہت طاقتور ہے لیکن وہ پوری تسلی کرتی ہے پھر کراؤن پروسیکیوشن سروس سے مشاورت کی جاتی ہے۔

دہشتگردی کے ایک ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات ایک دہائی تک جاری رہیں۔ناز شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی نظام انصاف پر بھر پور اعتما د ہے لیکن وہ اپنی تسلی کے لئےپارلیمنٹ میں سوال ضرور اٹھاؤں گی کہ اتنے ثبوت ہونے کے باوجود چارجز کیوں نہ لگائے جا سکے۔

ایک اور کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ایک ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات کم و بیش 10 سال تک جاری رہیں جس کے دوران ملزم کے آزادی اظہار پر کو ئی پابندی نہیں رہی اور جب تک ٹھوس شواہد نہ ملے ، فرد جرم عائد نہ کی گئی۔

مزید خبریں :