19 اکتوبر ، 2016
پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے، پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں مؤقف اختیار کیا ۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم قربانیاں دی ہیں ۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کادہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ مفاد ہے،برطانیہ اورپاکستان دہشت گردی کے خطرے اور انتہا پسندی سے مقابلے کے لیے پرعزم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برطانیہ پاکستان اور اس کے عوام کی اہم قربانیوں کو تسلیم کرتاہے۔