19 اکتوبر ، 2016
استور،اسکردو،پاراچنارسمیت ملک کے بالائی علاقوں کا موسم مزید سرد ہونے لگا جبکہ سندھ اورپنجاب میں خشک ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان میں تیز بارش اور بلندوبالاپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے
گلگت بلتستان کے ضلع غذر ، استور ، اسکردو ، سمیت پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر اور اپر دیر میں موسم آبر آلود اور ہلکی سرد ہوائیں چل رہی ہے۔
سندھ ،پنجاب کے علاقوں میں کبھی موسم گرم تو کبھی خشک ہوائیں چلنے لگتی ہے ادھر بلوچستان کے شمالی علاقے چمن، پشین،مسلم باغ سمیت کئی علاقوں میں موسم خشک سردی شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کےساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔